BBC Urdu TV

ایف آئی اے کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ اور جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائیاں ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر ایف آئی اے کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ اور جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد ریاض کو مالی فراڈ اور رمیض خان کو جنسی ہراسانی کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم محمد ریاض کو مظفر گڑھ جبکہ رمیض خان کو راولپنڈی سے چھاپہ مار کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد ریاض نے شہری کا بینک اکاونٹ ہیک کر کے 9 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم رمیض خان نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ملزم متاثرہ خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر قابلِ اعتراض مواد شئیر کرنے میں ملوث تھا۔
ملزم سے دو عدد موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا۔ملزم گزشتہ 3 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version