ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی
ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری عبدالروف کی ہدایت پر انسپیکٹر وقار مسیح نے کاروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم طلحہ محمود نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کر فیسبک پر رابطہ کیا۔
ملزم نے خود کو کینسر کا مریض بھی ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا احوال دیتے ہوئے متاثرہ سے لاکھوں روپے بٹورے۔ملزم طلحہ محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔
ریکارڈ کے مطابق ملزم مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا۔ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔فراڈ سے حاصل کردہ رقوم مختلف موبائل اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
