ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کی بڑی کاروائی بیرون ملک بھیک منگوانے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار۔ملزم رب نواز کو ملتان سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ملزم نے مجاہد اقبال اور تنویر عباس نامی ملزمان کو بھیک منگوانے کے غرض سے سعودی عرب بھجوانے کی کوشش کی۔
دونوں ملزمان کو ملتان ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔دیگر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
