BBC Urdu TV

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی
پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو بحرین سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد ماجد اور محمد سرور شامل۔ملزم محمد ماجد ڈکیتی جبکہ ملزم محمد سرور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
ملزم محمد ماجد کے خلاف سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی میں سال 2018 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔جبکہ ملزم محمد سرور کے خلاف ٹوبہ ٹیکسنگ تھانے میں سال 2020 میں مقدمہ درج تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔
ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Exit mobile version