BBC Urdu TV

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی پنجاب پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی پنجاب پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں مسعود حسین، محمد سلیم اور محمد عمر شہزاد شامل۔ملزمان کو گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزم مسعود حسین جہلم پولیس، ملزم محمد سلیم بہاولپور پولیس جبکہ ملزم محمد عمر شہزاد ٹوبہ ٹیکسنگ پولیس کو مطلوب تھا۔ملزمان کے خلاف دکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابو ظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ترجمان ایف آئی اے

Exit mobile version