BBC Urdu TV

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائیاں سنگین جرائم میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائیاں سنگین جرائم میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان گرفتار.

اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا. گرفتار ملزمان میں حماد شہباز، بلال مصطفی، علی رضا، ابوبکر، امتیاز احمد اور محمد رضوان شامل. گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے

ملزم حماد شہباز، ابوبکر اور امتیاز احمد گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے. ملزم بلال مصطفی سیالکوٹ پولیس، علی رضا جہلم پولیس جبکہ ملزم محمد رضوان فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھے. ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے. ملزمان کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس کی جانب سے درخواست موصول ہوئی

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے. بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے. انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Exit mobile version