BBC Urdu TV

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر کاروائی عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے سالے بھکاریوں

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر کاروائی عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے سالے بھکاریوں/انسانی سمگلروں کے گروہ کو آف لوڈ کر دیا۔8 مسافر عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

امیگریشن کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر بھیک مانگنے کے لیے عمرہ ویزا پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔دوران تفتیش مسافروں نے انکشاف کیا کہ ایجنٹوں کی ملی بھگت سے سعودی عرب بھیک مانگنے کے غرض سے جا رہے ہیں۔مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا۔
مسافروں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل۔مسافروں نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک کی حاصل کردہ آدھی رقم سب ایجنٹ کے حوالے کر دی جائے گی۔ عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آنا تھا۔مسافروں کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔

Exit mobile version