BBC Urdu TV

ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے کے میٹرک کے امتحانات کے دوران تعلیمی اداروں کے وزٹ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ اور ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے کے میٹرک کے امتحانات کے دوران تعلیمی اداروں کے وزٹ،

امتحانی ڈیوٹی پر مامور عملے سے ملاقات کی اس دوران جہلم پولیس کی جانب سے امتحانی مراکز کی مکمل سیکیورٹی اور امتحانات میں شفافیت کے لئےمکمل باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی،

وزیراعلٰی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس حقیقی میرٹ اور امتحانی نظام کی شفافیت کے لئےضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ، تمام افسران نے طلبہ و طالبات کو ایمانداری اور محنت سے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے اور نقل جیسے قبیح فعل سے باز رہنے کی تلقین کی،

طلبہ و طالبات اس ملک کا مستقبل ہیں، میٹرک کے امتحانات تعلیمی سفر میں کامیابی کی پہلی سیڑھی ہیں ، ابھی سے نوجوان طلباء کو میرٹ ، انصاف اور محنت کی جانب راغب کرنے سے معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے میں مدد حاصل ہو گی ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔

Exit mobile version