ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔شاہد حاقان عباس
پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کی انعقاد بہترین اقدام ہے۔سابق آئی جی کرنل (ر) تاج سلطان خان
راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ روس کا 76رکنی جب کہ جب کہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرگنائزینگ کمیٹی کے ممبر خیبر پختون خواہ سابق آئی جی کرنل (ر) تاج سلطان خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کی انعقاد بہترین اقدام ہے۔
