BBC Urdu TV

ایس سی او کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل،پی ٹی آئی احتجاج کی کال واپس لے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ایس سی او کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل،پی ٹی آئی احتجاج کی کال واپس لے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

شنگھائی تعاؤن تنظیم کے سربراہی اجلاس کی وجہ سے پوری دنیا کی نظر یں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں:چیئرمین
ایس سی او کانفرنس میں چین،روس،ایران اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان شریک ہورہے ہیں:گفتگو
تحریک انصاف دھرنوں سے ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچانے کی بجائے بحالی کے لئے کردار ادا کرے:اظہار خیال
پاکستان کی ورک فورس میں سالانہ 16لاکھ نوجوانوں کا اضافہ ہورہا ہے،حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا
.
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ اسلام آباد میں احتجاج کی کال کو واپس لے کر ملک دوستی کا عمل ثبوت پیش کرے،شنگھائی تعاؤن تنظیم کے سربراہی اجلاس میں چین،روس، ایران،بھارت سمیت دیگر ممالک شریک ہورہے ہیں ایسے میں احتجاج یا پھرکوئی ایسی شرانگیزی نہ کی جائے سے شرانگیز عناصر فائدہ اٹھا کر ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کردیں کیونکہ اس وقت پوری دنیا کی نظر یں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اس حوالے سے ذرہ سی شرانگیزی کسی بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اندرونی معاملات کو اچھالنے کی بجائے افہام و تفہیم کو عملی مظاہرہ کیا جائے،شنگھائی تعاؤن تنظیم کے اہم مقاصد خطے میں سیاسی،اقتصادی اور سیکورٹی تعاؤن کو فروغ دینے ہے اس کی سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی ہے جو بڑے اعزاز کی بات ہے اس کو ڈی ریل کرنے کی بجائے حزب اختلاف کو دانشمندی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار شنگھائی تعاؤن تنظیم کے آج 15اکتوبر سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاؤن تنظیم اجلاس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف احتجاج اور دھرنوں سے ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچانے کی بجائے اس کی بحالی کے لئے کردار ادا کرے ملک و قوم کو درپیش مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوسکیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کی ورک فورس میں سالانہ 16لاکھ نوجوانوں کا اضافہ ہورہا ہے ایسے میں 2.8فیصد جی ڈی پی گروتھ ملکی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی ضروری ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قومی آمدنی بڑھانے کیلئے معاشی استحکام اور پائیدار منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائے تاکہ غربت و بے روزگاری میں حقیقی معنوں میں کمی واقع ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
14-10-2024

Exit mobile version