ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کی شاندار کاروائی، خاتون سے ریپ اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،
ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کر لیا،
ملزم گزشتہ چند ماہ سے ڈومیلی پولیس کو خاتون سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،
ملزم خاتون کے قتل کے بعد سےگرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،
عورتوں اور بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
