BBC Urdu TV

ایس ایچ او سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی ڈکیت گینگ کے خلاف موثر کاروائی ڈکیتی

ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ایس ایچ او سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی ڈکیت گینگ کے خلاف موثر کاروائی ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار، مالمسروقہ بر آمد،

پولیس تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عنصر محمود، فضلاں بی، شہناز اور عاصمہ کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی مہران کار بھی بر آمد،

ملزمان سادہ لوح اشخاص کو لفٹ کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے،

ملزمان سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

شہریوں کے قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version