ایس ایچ او سوہاوہ فرخ شبیر اور ٹیم کی اہم کاروائی، سر یے سے بھرے ٹرالے کو لوٹنے میں ملوث بین الاصوبائی ڈکیت گینگ کا ملزم گرفتار، ملزم سے چھینا گیا ٹرالہ، مسروقہ سریہ مالیتی 05 لاکھ روپے اور نقد رقم 55 لاکھ روپے برآمد، ملزم سے واقع میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد
ملزم کی شناخت حبیب الله کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بکڑالہ کی پہاڑیوں میں سریے سے بھرا ٹرالہ لوٹا تھا،
بعد ازاں ملزمان نے مسروقہ سریا مختلف شہروں میں فروخت کر دیا،
سوہاوہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،
ملزم سے ٹرالہ، مسروقہ سریہ مالیتی 05 لاکھ روپے اور نقد رقم 55 لاکھ روپے برامد کر لی گئی،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت اوّلین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان
