ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ایس ایچ او سول لائنز ماجد گلزار اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 06 قمار باز گرفتار کر لیے،
ملزمان میں شہزادہ گل، زین، بنارس، نجیب، اسحاق اور سلمان شامل ہیں،
ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 23270 روپے، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لیے،
ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پرچی پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار کر لیے،
ملزمان میں شیراز، سلمان، مہر علی، معروف اور رزاق شامل ہیں،
ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 12740 روپے، موبائل فون اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج
قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، جن کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیمز کو شاباش
