حکومت پنجاب کے ویژن منشیات فری پنجاب کی روشنی میں ڈی پی او جہلم کی زیر قیادت جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02لیڈی منشیات فروش ملزمان سمیت 05 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان منظور حسین عرف جھولی، نعیم ، ذوالقرنین اور 02 خواتین منشیات فروشان عاصمہ اور پاکیزہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،
ملزم منظور حسین سے 750گرام ہیروئن،نعیم اور عاصمہ سے 01کلو 200گرام چرس
ملزم ذوالقرنین اور پاکیزہ سے 01کلو200گرام چرس برآمد کر لی گئی،
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،
منشیات فروشی کا خاتمہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے جسے جہلم پولیس حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنا کر ہی دم لے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او سول لائن اور ٹیم کو شاباش
