BBC Urdu TV

ایس ایچ او راجہ عمران اور ٹیم کی شاندار کارکردگی سول لائنز پولیس کی بروقت کارروائی

ایس ایچ او راجہ عمران اور ٹیم کی شاندار کارکردگی سول لائنز پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء مقدمہ میں مغویہ بحفاظت بازیاب،

جہلم (عبدالرحمن قادری ) ضلع جہلم میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مؤثر کارروائیوں کے تسلسل میں تھانہ سول لائنز پولیس نے اغواء کے ایک اہم مقدمہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ اس کامیاب آپریشن نے نہ صرف پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا بلکہ متاثرہ خاندان میں بھی اطمینان کی لہر دوڑا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائنز میں درج اغواء کے مقدمہ کی تفتیش جاری تھی اور مغویہ کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کیا جا رہا تھا۔ اسی دوران شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز راجہ عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی تقاضوں، خفیہ معلومات، تکنیکی ذرائع اور مسلسل محنت کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویہ کی بازیابی کے لیے بھرپور حکمت عملی اختیار کی۔پولیس ٹیم نے شب و روز کی انتھک کوششوں کے بعد ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ پولیس کے مطابق بازیابی کے فوراً بعد مغویہ کو حفاظتی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔اس کامیاب کارروائی پر شہری حلقوں نے تھانہ سول لائنز پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اقدامات اور سنجیدہ تفتیش کی بدولت ایک خاندان کو بڑی اذیت سے نجات ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ضلع بھر میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اغواء، چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس ہر وقت متحرک ہے۔اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ کسی بھی متاثرہ شہری کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Exit mobile version