ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر
ایس ایچ او دینہ احسان عباس ، انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کی بڑی کاروائی، اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث 04ملزمان گرفتار،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نےایس ایچ او تھانہ دینہ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاتھا،
ملزمان کی شناخت اختر خان، داؤد خان، بارا خان اور حیدر خان کے ناموں سے ہوئی،
ملزم اختر خان سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے،
ملزمان نے نصیب اللہ نامی شہری کو سابقہ دشمنی کی بنیاد پر مورخہ 11 فروری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،
ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،
سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ ، انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا،
