BBC Urdu TV

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری گینگ کے 02ملزمان گرفتار چوری

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری گینگ کے 02ملزمان گرفتار چوری شدہ موٹر سائیکلز اور مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم برآمد

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان قیصر اقبال عرف قیصرو اور ملزم عمران کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے چوری شدہ 04 عدد موٹر سائیکلز اور مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم 25 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،کل برآمدگی کا تخمینہ 02لاکھ 45ہزار روپے ہے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version