BBC Urdu TV

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث 03 مرکزی ملزمان گرفتار

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث 03 مرکزی ملزمان گرفتار،

تھانہ کالا گجراں پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن انٹیلیجنس ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان شرجیل، حماد اور خرم کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے یونس برگٹ نامی شہری کو پیسوں کے عوض قتل کیا،

اس سے قبل 02 کس ملزمان نامزد ایف آئی آر اکرم اور عرفان کو بھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیا جا چکا ہے، اکرم اور عرفان نے اجرتی قاتلوں کے ذریعہ مقتول کو قتل کروایا تھا،

ملزمان شرجیل، حماد اور خرم سے دوران ریمانڈ جسمانی 03 عدد پسٹل 9mm معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلئےگئے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version