BBC Urdu TV

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کی مرکزی انجمن تاجران ڈومیلی اور مقامی علماۓ کرام

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھلم اور ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل کی خصوصی ھدایات پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کی مرکزی انجمن تاجران ڈومیلی اور مقامی علماۓ کرام کیساتھ بسلسلہ رمضان المبارک میٹنگ کا انعقاد۔

دوران رمضان المبارک کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ماسک سینی ٹائزرز کی موجودگی و استعمال یقینی بنانے کی ھدائت۔علمائے کرام اور انجمن تاجران کی مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

گذشتہ روز آر پی او راولپنڈی ،ڈی پی او جھلم ،اور ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل کی آمدہ خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سب انسپکٹر چوہدری ناصر نے مقامی جید علماۓ کرام پر مشتمل امن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات کی اور ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے وفد سے بات چیت کرتے ھوۓ بتایا کہ پنجاب حکومت اور افسران بالا کی آمدہ ہدایات کیمطابق ڈومیلی پولیس سے تعاون کیا جاۓ تاکہ دوران رمضان المبارک کرونا کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔انھوں سے وفد سے اپیل کی کہ دوران نماز و تراویح سماجی فاصلہ،ہینڈ سینی ٹائزر،اور ماسک کی دستیابی و استعمال کو یقینی بنانے کی ہدائت کی۔وفد نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کو اپنے بھرپور تعاون اور کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے علماۓ کرام سے کہا کہ وہ دوران تراویح امن عامہ اور مشکوک افراد کی نگرانی کیلئیے امن کمیٹی کے رضا کار بھی مساجد کے باھر تعینات کریں تاکہ آنے جانے افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔انھوں نے کہا کہ معاشرے میں ناسور بن کر نئی نسل کے خون میں منشیات کا زہر اتارنے والوں،قحبہ خانوں،اور دیگر جرائم کے بارے میں بھی مجھے آگاہ کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔جس پر وفد نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔میٹنگ کے اختتام پر عملہ و تھانہ ڈومیلی نے بہترین ٹی بریک کا بھی اہتمام کیا۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version