BBC Urdu TV

ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی بروقت کارروائی، دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی بروقت کارروائی، دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم گرفتار

حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملزم دریا میں نہا رہا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،

ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ،

دریا میں نہانے پر پابندی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ڈی پی او جہلم

جہلم پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ قوانین پر عمل کریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

Exit mobile version