ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث وسیم عرف چھیما گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 04 عدد موٹرسائیکل، نقدی 168000 ہزار روپے اور 01 عدد لیپ ٹاپ برآمد کر لیاگیا، جبکہ کل برآمدگی کا تخمینہ 670500 روپے لگایا جا رہا ہے
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
