رپوٹ : ثاقب محمود
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی، قماربازی کے مقدمہ میں ملوث 09 ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور آلات قماربازی برآمد،
تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان چوہدری ارشد، عبدالکریم، محمود احمد، محمد اصغر، منظور حسین، یاسر محمود، محمد اسلم، اظہر حسین اور محمد انور کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 50 ہزار 140 روپے، 09 عدد موبائل فونز اور 06 عدد بٹیرے برآمد کر لیے گئے،
ملزمان نے بٹیروں کی لڑائی پر جواء لگا کر ارتکاب جرم کیا،
ملزمان کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،
قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
