ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی، گزشتہ 02 سال سے لاپتہ مغویہ بازیاب
تھانہ سول لائنز میں درج اغواء کے مقدمہ میں گزشتہ دو سال سے مغویہ کی تلاش جاری تھی، ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کے ذریعے مغویہ کی بازیابی کے لیے بھرپور کاوش کی
پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا،
بازیابی کے بعد مغویہ کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،
جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
