ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث مایوگینگ کے 02 ملزمان گرفتار ،چوری شدہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ رقم 10 لاکھ 03 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
