ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، 13 سالہ کمسن بچی کو اغوا کر کے جسم فروشی جیسے مکروہ اور گھناؤنے دھندے میں ملوث کرنے والا ملزم گرفتار،بچی بازیاب
جہلم پولیس کو متاثرہ بچی کے اغوا کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،
پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں،جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور کمسن بچی کو اس کے چنگل سے بازیاب کرایا گیا،
بازیاب ہونے والی بچی کو فوری طور پر تحفظ اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت دفعات کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،
بچوں کے خلاف جرائم ناقابلِ برداشت ہیں اور ایسے درندہ صفت عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
عوام سے اپیل ہے کہ ایسے کسی بھی مشکوک یا مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے،ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کمسن بچوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،
