ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، شہریوں میں دہشت کی علامت سمجھا جانے، بینک مینیجر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم نے بینک مینیجر کی تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،
ملزم کی ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
