ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروش ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد
ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم صداقت خان کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی گئی،
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ
