ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار ،مقدمہ درج
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم نے سٹے آرڈر کی خلاف ورزی سے متعلق ایمرجنسی 15 پر جھوٹی کال کر کے قانون کی خلاف ورزی اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال کر کے ارتکاب جرم کیا جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،
سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے اور جھوٹی اطلاعات دے کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وقت ضائع کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
