BBC Urdu TV

ایس ایل ایس کالج کے زیر اہتمام یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

ایس ایل ایس کالج کے زیر اہتمام یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں مہمان خصوصی شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شرکت کی.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا SLS کالج پہنچنے پر مینجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا اور پتیاں نچھاور کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے یومِ دفاع کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی سر زمین شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے بعد ازاں ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مزید کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جو آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ادارے کے طلباء اور طالبات میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے۔ تقریب کے آخر میں مینجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Exit mobile version