BBC Urdu TV

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کی 120 سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب

*ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کی 120 سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب*

*اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائیگا*

*اے سی سی اے نے ڈھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا*

*عائلہ مجید کو توانائی، ڈیکاربونائزیشن اور کلائیمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی اسپیکر ہونے کا اعزاز حاصل*

*اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین تینوں بڑے عہدوں پر فائز*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس یعنی اے سی سی اے کی پہلی پاکستانی خاتون عائلہ مجید صدر کے منصب پر فائز ہوگئیں۔ اے سی سی اے کی ایک سو بیس سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او بھی ہیں۔ ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس اس سال اپنی ایک سو بیس ویں سالگرہ بھی منائے گا، یاد رھے کہ اے سی سی اے نے ڈھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔ عائلہ مجید نے سنہ دو ہزار چھ عیسوی میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس میں شمولیت اختیار کی تھی، عائلہ مجید کو توانائی، ڈیکاربونائزیشن اور کلائیمنٹ ٹیک پر بین الاقوامی اسپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ عائلہ مجید نے اپنی کامیابی پر اے سی سی اے ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس شعبے کو ترقی دینے اور پرکشش بنانے کے لیے کوشش کروں گی، ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version