ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی لائف لائن ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
امریکی دباؤ کو ایک طرف رکھتے ہوئے گیس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے:گفتگو
گیس بحران کی وجہ سے صنعتیں بند اور گھریلو صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے:چیئرمین
امریکہ کے ساتھ دو ٹو ک موقف اختیار کرتے ہوئے برابری کی سطح پرتعلقات کو آگے بڑھانا ہوگا
پاکستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر،حکومت کو ان کی تلاش کیلئے عملی اقدمات اٹھانے ہوں گے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے گفتگو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی لائف لائن ہے،امریکی دباؤ کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے،پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے امریکی من مانیوں پر عمل کرتے ہوئے اپنا بے پناہ جانی و مالی نقصان برداشت کرچکا ہے اب ملک و قوم میں مزید کوئی نقصان برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ باقی نہیں ہے،ملک میں گیس کا بڑھتا ہوا بحران انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے اب صنعتوں کیلئے گیس کی دستیابی تو دور کی بات گھریلو صارفین کے استعمال کے لئے بھی نہیں ہے اس کے باوجود حکومت گیس کے ذخائر تلاش کرنے اور ایران پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کی بجائے روایتی سستی کا مظاہرہ کررہی ہے جو کہ آنے والے وقتوں میں مزید پریشانی کا باعث بنے گا۔ان خیالات کا اظہار پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ شروع دن سے پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرتا آرہا ہے مگر یہ بات پاکستانی حکمرانوں کو آج تک سمجھ نہیں آئی یا پھر وہ سمجھنا نہیں چاہتے اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کیے جائیں کیونکہ پاکستان ایک آزاد و خود مختار ملک ہے کسی کی ڈائر یکشن پر نہ چلا جائے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں ان کی تلاش کے لیے کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
11-09-2024
