ایران کا قیمتی میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا، اسرائیلی دعویٰ۔
اسرائیل نے 19 اپریل کو ایرانی علاقے اصفہان پر حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا ہے۔اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن
مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا قیمتی ترین میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا، یہ میزائل ایرانی ریڈار پر نہیں آیا۔ ریمباج میزائل اسرائیل کا تیار کردہ ہے اور اس کی رفتار آواز سے زیادہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 19 اپریل کو ایرانی علاقے اصفہان پر حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا ہے۔دوسری جانب نیو یارک ٹائمز، فاکس نیوز، گلوبل ٹائمز یورپ اور دیگر غیر ملکی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ کیا، حالانکہ اسرائیل اس بارے میں خاموش ہے۔
