BBC Urdu TV

ایران کا حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔شہباز شریف

ایران کا حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔شہباز شریف

یہ حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔لیگی صدر کا سوشل میڈیا پر بیان

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے پر حیران ہوں، یہ حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچاسکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے.شہباز شریف نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Exit mobile version