BBC Urdu TV

ایران نے اسرائیل کو جواب دے کر مسلمانوں کا سر اونچا کیا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ایران نے اسرائیل کو جواب دے کر مسلمانوں کا سر اونچا کیا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

اسلامی ممالک سربراہان اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں:چیئرمین
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مظاہروں کی بجائے بے گناہی کے ثبوت پیش کیے جائیں:گفتگو
عوام کو چاہے کہ وہ انتشاری ٹولے کے آلہ کار بننے کی بجائے ملکی مفادات کے بارے میں سوچیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے کر مسلمانوں کا سر اونچا کیا ہے،عرب ملکوں سمیت اسلامی ممالک سربراہان کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف زبانی کلامی مذمتوں اور بیانات کو ایک طرف رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف جو اس کا ظلم و ستم ہر گزرتے کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے اس میں کمی واقع ہو،اسلام دشمن قوتوں کا ہمارے اوپر حاوی ہونا ہماری آپس کی نااتفاقی ہے اگر امت مسلمہ ایک متحد ہوکر آگے بڑھیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں زیر نہیں کرپائے گی،پاکستان تحریک انصاف کے جلسے جلوس ملکی امن کو خراب کرنے کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستان امیج کو نقصان پہنچا رہے کیونکہ ایک طرف اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس ہونے جارہی ہے دوسری جانب دنگا فساد کا ماحول برپا ہے ایسے میں ملک دشمن قوتوں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ افہام و تفہیم کا مظاہرہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں،جلسے جلوسوں یا مظاہروں سے ملکی امن خراب کرنے بجائے عدالتوں میں بے گناہی کے ثبوت پیش کیے جائیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ انتشاری ٹولہ کسی طور بھی ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتا عوام کو چاہیے کہ وہ کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے ملکی مفاد کے بارے میں سوچیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
05-10-2024

Exit mobile version