BBC Urdu TV

ایرانی سفیر محترم آغا رضا امیری مقدم کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر

ایرانی سفیر محترم آغا رضا امیری مقدم کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات

علامہ شبیر حسن میثمی کے بڑے بھائی مرحوم سجاد حسین لاکھانی میثمی کے انتقال پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے بڑے بھائی مرحوم سجاد حسین لاکھانی میثمی کی تعزیت کے سلسلے میں ایرانی سفیر محترم آغا رضا امیری مقدم کاؤنسل جنرل کراچی محترم حسن نوریان، ڈائریکتر خانہ فرہنگ کراچی، ڈاکٹر طالبی نیا، اور حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آغائے تہرانی رئیس جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرہ اکیڈمی تشریف لائے اور مرکزی سیکرٹری جنرل سے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا فرمائی اس موقع پر علامہ عابد رضا عرفانی مرحوم کے فرزند محمد باقر لاکھانی و دیگر بھی موجود تھے ملاقات کے موقع پر ایرانی سفیر آغا رضا امیری کا کہنا تھا فلسطین کے غیور عوام نے اسرائیل کو شکت کے قر یب لا کھڑا کیا ہے جلد فلسطینی عوام اپنی آزادی کا جشن منائیں گے اور اسرائیل کو زلیل و رسوا کریں گے۔

Exit mobile version