BBC Urdu TV

ایرانی تنصیبات پر امریکا کا حملہ شدید قابل مذمت ہے۔امجد علی خان

ایرانی تنصیبات پر امریکا کا حملہ شدید قابل مذمت ہے۔امجد علی خان

امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما و پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان امجد خان نیازی نے کہا کہ ایرانی تنصیبات پر امریکا کا حملہ شدید قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف خطے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے جو قابل مذمت ہے۔واضح رہے امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔

Exit mobile version