قانون، طاقت اورایان علی تلخ حقیقت
ایان علی کا کیس ہمارے ملکی نظام کے منہ پر ایک کھلا طمانچہ تھاکرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونا پورے ملک میں شور مچتا ہے کیس عدالت میں میڈیا چیختا رہتا ہےپھر یکا یکم دھند چھائی اور جب دھند چھٹی تو مطلع صاف ہوچکا تھا یہ واقعہ ہمیں بتااتا ہے کہ ہمارے ہاں قانون کمزور کے لیے سخت اور طاقتور کے لیے نرم ہے اثرورسوخ، تعلقات، اور پسِ پردہ طاقتیں جب کسی کیس میں شامل ہو جائیں تو انصاف کا راستہ پوری طرح مڑ جاتا ہے یا موڑ دیا جاتا ہے یان علی کا سکینڈل اس حقیقت پر مہر ثبت کرتا ہے کہ یہاں کچھ لوگ قانون کو روند کر چلے جاتے ہیں اور نظام صرف تماشائی بنا رہ جاتا ہے۔ اگر ایک ہائی پروفائل کیس بھی انجام تک نہیں پہنچ پاتا تو عام شہری کس عدالت سے امید باندھے؟ جب تک قانون طاقت کے بجائے اصول کے تابع نہیں ہوگا، ایسے واقعات ہمیں بار بار یہی بتاتے رہیں گے کہ یہاں انصاف نہیں، طاقت چلتی ہے۔
اور یہ سلسلہ رکا نہیں جوابھی چند روز قبل دو بچیاں کچلی گئی یکدم سے انصاف جاگا اور سب کچھ من مرضی کا پالیا گیا لیکن ایک عدالت رب کی ہے وہاں سفارش نہیں چلتی میرٹ چلتاہے اور ڈریں اس دن سے جب سب کچھ میرٹ پر ہوگا سفارش چلے گئی نہ دھونس دھاندلی 🙏
ایان علی کا کیس ہمارے ملکی نظام کے منہ پر ایک کھلا طمانچہ تھاکرنسی اسمگلنگ
