BBC Urdu TV

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا، یہ بات واضح ہے کے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔

Exit mobile version