اہل اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان
اللہ تبارک تمام اہل اسلام کے روزے مبارک اپنے دربار میں قبول عطا فرمائے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم نے کہا کہ اہل اسلام و اہل وطن کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو انہوں نے کہا رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے جو تقوی، عبادت، صبر اور رحمت سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ مہینہ جہاں روحانی ترقی اور قرب الٰہی کا ذریعہ بنتا ہے، وہیں اس کا اختتام ایک عجیب سی اداسی کے ساتھ ہوتا ہے۔ جیسے ہی رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچتا ہے، مسلمانوں کے دلوں میں ایک جذباتی کیفیت جنم لیتی ہے۔ ایک طرف رمضان کی جدائی کا دکھ تو دوسری طرف عید الفطر کی خوشیوں کا انتظار ہوتا ہے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام اہل اسلام و اہل وطن اور بیرونی ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ تمام اہل اسلام کے روزے مبارک اپنے دربار میں قبول و منظور فرمائے۔امین
