اگر ن لیگ کو موقع ملا تو وہ کام کرکے جائیں گے تاریخ یاد رکھے گی۔نواز شریف
میں امپورٹڈ نہیں مقامی وزیراعظم تھا اور وہ ناکام وزیراعظم تھا، ملک کوایٹمی طاقت بنانےوالےکوہتھکڑی لگائی جاتی ہے۔سابق وزیراعظم کا انتخابی جلسے سے خطاب
ننکانہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کو موقع ملا تو وہ کام کرکے جائیں گے تاریخ یاد رکھے گی۔ ننکانہ صاحب میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میری ہمت نہیں ٹوٹی آج بھی میری ہمت جوان ہے، آپ کودشمنی یہ تھی کہ میں نے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردی؟ ملک سے دہشت گردی کس نے ختم کی امن کس نے بحال کیا ملک کوایٹمی طاقت بنانے والے کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے انہوں نے سوال کیا کہ لوگوں کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟ کوئی یہ کہہ سکتاہےکہ آج کاپاکستان 2017 کے پاکستان سے بہتر ہےان کا کہنا تھاکہ ہم اس سارے نظام کوبدلیں گے، ہم مقامی وزیراعظم اور وہ ناکام وزیراعظم تھا۔نواز شریف نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو خدمت کا موقع ملا توننکانہ صاحب کوماڈل سٹی بنائیں گے، دل کی بیماری کا اسپتال بنائیں گے، ن لیگ وہ کام کرکے جائے گی کہ تاریخ یاد رکھے گی۔
