اکتوبر کو نواز شریف کی قیادت میں ایک نئی تاریخ لکھیں گے۔رانا ثنا اللہ
2018 سے 2022 کا تجربہ نہ ہوتا تو قوم مایوس اور معیشت تباہ نہ ہوتی۔سابق وزیر داخلہ
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینارِ پاکستان پر نواز شریف کی قیادت میں ایک نئی تاریخ لکھیں گے۔اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 21 اکتوبر سے پاکستان میں سیاست کا رنگ اور ماحول بدل جائے گا، 21 اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے اور امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کی ترقی کا دور واپس آ رہا ہے، کارکنوں اور عوام میں جوش و خروش ہر روز بڑھ رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ قائد نواز شریف پاک سر زمین کو دوبارہ امید اور یقین دینے آ رہا ہے، 2018 سے 2022 کا تجربہ نہ ہوتا تو قوم مایوس اور معیشت تباہ نہ ہوتی۔
