BBC Urdu TV

اپپسما جہلم کی جانب سے صدر ملک افتخار حسین کی زیر صدارت حلف برداری کی تقریب

اپپسما جہلم کی جانب سے صدر ملک افتخار حسین کی زیر صدارت حلف برداری کی تقریب منعقد

جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کی جانب سے صدر ملک افتخار حسین کی زیر صدارت حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم چوہدری معروف حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ڈی ای او ایلیمینٹری سید مظہر حسین اور ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر میاں مظہر حیات تھے۔ پروفیسر شریف ساجد نے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد زاہد خورشید پرنسپل اثر یہ سکولز اینڈ کالج، چیف کوارڈینیٹر پنڈدادنخان چوہدری راسب خان مارت پرنسپل دی لرنر سکول پنڈی سید پور اور چیف کوارڈینیٹر راجہ رضوان پرنسپل رضوان شائنگ سکول جہلم سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

Exit mobile version