اپنے حصے کا دیا تو جلانا ہے جائز ھر مسلے کو زیرِ بحث لانا ھے
سوھاوہ (بابر کیانی)
سوگیال گورنمنٹ بوائز اور گرلز ھائی سکول تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے دونوں سکول ڈی نوٹی فائی تو ھوگئے مگر اک عزم اور ارادے کو تقویت دے گئے
جن کا کردار رھا اسے ناکام کرنے میں لوگوں نے وہ بھی دیکھا
اور جو اسے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تاریخ اسکی بھی گواہ رھے گی
ڈی سی جہلم سمیع اللہ فاروقی کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری میں سائل کی حیثیت سے یہ بات ان کے سامنے رکھی گئی کہ ھمارا علاقہ سوگیال جس میں رھنے والا طبقہ سفید پوش ھے اور کثیر تعداد میں لوگ پرائیویٹ سکولوں کی فیس آسانی سے ادا نہیں کر سکتے
گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں یہ اساتذہ حرام بھی کر رھے ہیں اوریہ لوگ تعلیم بھی برائے نام دے رھے ہیں چند اساتذہ کو چھوڑ کر
گزارش کی گئی ھے کے ھمارے سکولوں کو ری نوٹی فائی کیا جائے اور برائے نام کونسل پر خصوصی نوٹس لیا جائے
اگر اگلے سال یہ سکول 9th کلاس کے داخلے نہیں کرتے تو ذمہ داری ان دونوں سکولوں کے ہیڈ کی ھو گی وجہ کوئی بھی یہ لوگ بنا سکتے ہیں کہانی کوئی بھی یہ گڑھ سکتے ہیں
اور یہ کام اتنا مشکل نہیں جتنا انہوں نے بنا دیا ھے
شائد کہ اتر جائے ترے دل میں میری بات
اگرچہ بیاں سادہ سا ھے
