BBC Urdu TV

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک۔

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک۔

ڈوبنے والے 60 افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے جن میں 56 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی کے جزیرے لمپیڈوزا کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی جزیرے لمپیڈوزا کے قریب الٹ گئی جس میں 90 سے زائد افراد سفر کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والے 60 افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے جن میں 56 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں سوار افراد نے لیبیا سے سفر کا آغاز کیا تھا تاہم ان کا تعلق کن کن ممالک سے تھا اس بارے میں تاحال کچھ واضح نہیں ہے۔

Exit mobile version