BBC Urdu TV

اٹلی کا 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان

اٹلی کا 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان۔

ابتدائی طور پر 30 فلسطینی بچے اگلے چند دنوں میں ایئر لفٹ کئے جائیں گے۔

روم(نمائندہ وقاص خٹک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اطالوی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی بچوں اور ان کے اہلخانہ کی اٹلی منتقلی کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا، ابتدائی طور پر 30 فلسطینی بچے اگلے چند دنوں میں ایئر لفٹ کئے جائیں گے۔اطالوی وزارتِ دفاع کے مطابق مزید 30 بچے رواں ماہ کے آخر میں ملٹری شپ کے ذریعے اٹلی منتقل کئے جائیں گے، بچوں کی منتقلی کے لیے اطالوی جہاز نیو ولکینو جلد مصری بندرگاہ سے روانہ ہوگا۔رپورٹس کے مطابق فلسطینی بچوں کا روم، بولوگنا، فلورنس اور جیناو کے ہسپتالوں میں علاج کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ اٹلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ آرمی فیلڈ ہسپتال کے قیام کے لئے علاقائی ممالک سے رابطے میں ہیں۔

Exit mobile version