اٹلی شہر بریشیا میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ۔
جاں بحق ہونے والوں میں 75 سالہ مرد اور 60 سالہ خاتون شامل ہیں، حادثے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
بریشیا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی کے شمالی صوبے بریشیا میں منگل کے روز ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 75 سالہ مرد اور 60 سالہ خاتون شامل ہیں۔ حادثے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔حادثے کے وقت ہائی وے سے گزرنے والے 2 ڈرائیور بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔طیارہ گرنے کے بعد جائے حادثہ آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کے باعث ہائی وے پر دونوں اطراف کی ٹریفک معطل کر دی گئی۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
