BBC Urdu TV

زبیر احمد چناایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سندھ کراچی کو عملی طور پر پیرس

زبیر احمد چناایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سندھ کراچی کو عملی طور پر پیرس بنانے کی ٹھان لی

رضوان عباسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لانڈھی زون نے ملیر لانڈھی کے روڈ اپنی نگرانی میں چمکانے شروع کر دئے رضوان عباسی یونین کونسل 1 سے 10 تک صفائی اپنی نگرانی میں کروائی

زبیر احمد چنا مینجنگ ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سندھ کے احکاماتِ کے مطابق کراچی کو پیرس کی طرح صاف ستھرا کرنے کو عملی شکل دینے کے لئے رضوان عباسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لانڈھی زون خود میدان میں اتر آئے، ملیر کی ہر گلی ، سڑک کی صفائی اپنی نگرانی میں کروانے کا عزم لیے رضوان عباسی نے یونین کونسل 1، 2 ،3 ،4، 5، 6، 7، 8، 9 کی صفائی اپنی نگرانی میں کروائی ،
اس سلسلے میں ورلڈنیوز اردو سے بات کرتے ہوئے رضوان عباسی نے کہا کہ اپنے ایم ڈی زبیر احمد چنا کے احکاماتِ کے مطابق لانڈھی زون کی گلیوں سڑکوں کو پیرس کی طرح چمکانا ہے،
اس کام کے لیے میں اور میری ٹیم دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر میں اپنی نگرانی میں صفائی کا کام کروا رہاہوں،

رضوان عباسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لانڈھی زون کے ان کاموں کے دیکھتے ہوئے اہلیان لانڈھی زون نے انکے عملی کاموں کو سراہا اور امید کی کہ رضوان عباسی علاقے کی صفائی ستھرائی اور ترقی کے لیے اسی طرح محنت سے کام کرتے رہیں گے۔

Exit mobile version