BBC Urdu TV

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حکام بالا تک رسائی ہمارا مشن ہے۔اکرام الدین

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حکام بالا تک رسائی ہمارا مشن ہے۔اکرام الدین

اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اووسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔فوکل پرسن وزرات اووسیز اٹلی یورپ

میلان(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی یورپ اکرام الدین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی حکام بالا تک رسائی ہمارا مشن و مقصد ہے انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض اور اہم ذمہ داری ہے نگران وزیر خارجہ نے ہمیشہ اووسیز لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی یورپ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر خارجہ کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا عظیم سرمایہ ہے اووسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کی بہتری کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین سے بھی مطالبہ ہے کہ یورپ اور خاص کر اٹلی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اور پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں اور اوورسیز پاکستانیوں سے بھی مطالبہ ہے کہ یورپی یونین قوانین کے پاسداری کریں کیونکہ قانون کی پاسداری ہم اووسیز کی فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

Exit mobile version