راولپنڈی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،
فلیگ مارچ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈویژنل ایس پیز, ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ساتھ ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ نے شرکت کی،
فلیگ مارچ میں دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے اداروں کی بھی شر کت،
فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے،
فلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائنز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا,
محرم الحرام کے دوران قانون اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
راولپنڈی کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرینگے،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
راولپنڈی پولیس محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
افتخار خٹک سے رپورٹ
